ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کمٹہ عیدگاہ میں 9:30 مرڈیشور میں پونے سات سے سواسات، منکی میں آٹھ اور ساڑھے آٹھ اور شرالی میں نو اور ساڑھے نو بجے ہوگی عیدالفطر کی نماز

کمٹہ عیدگاہ میں 9:30 مرڈیشور میں پونے سات سے سواسات، منکی میں آٹھ اور ساڑھے آٹھ اور شرالی میں نو اور ساڑھے نو بجے ہوگی عیدالفطر کی نماز

Tue, 04 Jun 2019 16:08:37    S.O. News Service

بھٹکل 4/جون (ایس او نیوز) بھٹکل تعلقہ کے مرڈیشور اور شرالی کے ساتھ ساتھ پڑوسی علاقہ منکی میں  حسب سابق جامع مساجد میں عید الفطر کی نماز ادا کی جائے گی۔ا لبتہ کمٹہ  میں عیدگاہ میں نماز پڑھی جائے گی۔ خیال رہے کہ آج منگل کو 30 روزے مکمل کرکے کل بدھ  کو اِن  تمام علاقوں میں عیدالفطر منائی جارہی ہے۔

مرڈیشور میں  جملہ چار مساجد میں عیدالفطر کی نماز پڑھی جائے گی، ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق مسجد حُسین میں 6:45 بجے، جامع مسجد مرڈیشور میں 7:00 بجے،  غوثیہ مسجد اور نور جامع مسجد میں   7:15 بجے نماز پڑھی جائے گی۔

 شرالی کی رحمانیہ جامع مسجد میں صبح 9:30 بجے اور علی میاں جامع مسجد میں  9 بجے  نماز پڑھی جائے گی۔

پڑوسی علاقہ منکی کی   نوائط کالونی جامع مسجد میں عید کی نماز 8:00 بجے  جبکہ  ناخدا محلہ  مسجد میں8:30  بجے ادا کی جائے گی۔

اسی طرح کمٹہ میں 8:30 بجے جامع مسجد سے عیدگاہ کے لئے جلوس نکلے گا اور ٹھیک 9:30 بجے کمٹہ ٹاون عیدگاہ میں عیدالفطر کی نماز دوگانہ ادا کی جائے گی۔

کمٹہ کے ونلّی سے ملی اطلاع کے مطابق وہاں کی عیدگاہ میں صبح ٹھیک 8بجے، اور کمٹہ کے فاروقی محلہ کاگل میں  صبح 8:30 بجے عیدالفطر کی نماز پڑھی جائے گی۔

یاد رہے کہ بھٹکل عیدگاہ میں صبح ٹھیک 8 بجے  عیدالفطر کی نماز ہوگی


Share: